اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ق) کی مرکزی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد کے سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بروقت ریسکیو آپریشن کیا جاتا تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔اپنے بیان میں مسز فرخ خان نے کہا کہ یہ افسوسناک سانحہ صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کا کھلا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا اس قدر بےرحمی سے ضیاع صرف المیہ نہیں بلکہ ایک مجرمانہ کوتاہی ہے، جس پر محض بیانات اور تعزیتی کلمات کافی نہیں، بلکہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک متاثرہ افراد دریا کے بیچ بے یار و مددگار، امداد کے منتظر رہے، مگر کوئی ادارہ مدد کے لیے نہ پہنچا۔ نتیجتاً، ایک ایک کر کےسب بےرحم موجوں کی نذر ہو گئے۔مسز فرخ خان نے کہا کہ یہ المناک واقعہ پوری قوم کے لیے دکھ اور کرب کا باعث ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔