by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس: ملزم سعد عباسی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

—فائل فوٹو 

 اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس میں ملزم سعد عباسی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ملزم سعد عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نوید کیانی نے عدالت کو بتایا کہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم نے قتل کے بعد پستول چھپا دیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون برآمد کرنا باقی ہے، مزید تفتیش کے لیے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے ملزم سعد عباسی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے دوبارہ 3 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



PNP

Comments are closed.