by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گلوبل سپر لیگ سے لاہور قلندرز نے عبداللّٰہ شفیق کو ریلیز کر دیا

عبداللّٰہ شفیق—فائل فوٹو 

گلوبل سپر لیگ سے لاہور قلندرز نے عبداللّٰہ شفیق کو ریلیز کر دیا۔

عبداللّٰہ شفیق کی جگہ بنگلا دیش کے شمیم حسین لاہور قلندرز میں شامل ہو گئے۔

عبداللّٰہ شفیق گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ تھے، انہوں نے گیانا میں لاہور قلندرز کی جانب سے آخری میچ کھیلا۔

عبداللّٰہ شفیق نے آخری میچ میں گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

اب عبداللّٰہ شفیق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

انہیں انجرڈ عبداللّٰہ فضل کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.