by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران: سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ’’مخصوص وجوہات‘‘ کی بنا پر تمام رابطے منقطع کر دیے

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ’’مخصوص وجوہات‘‘ کے باعث ہر قسم کے سیاسی اور ذاتی رابطے منقطع کر لیے ہیں اور وہ اس وقت کسی بھی جماعت، تنظیم یا فرد سے ملاقات یا بات چیت نہیں کر رہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’آئی ایس این اے‘ (ISNA) کے مطابق، سپریم لیڈر کے سسر غلام علی حداد عادل نے اپنے ایک بیان میں اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، انہوں نے ان ’’مخصوص وجوہات‘‘ کی مزید کوئی تفصیلات یا وضاحت فراہم کرنے سے گریز کیا۔

غلام علی حداد عادل نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر لحاظ سے اپنے والد اور سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی نقشِ قدم پر گامزن ہیں۔

دوسری جانب، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک اہم پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عالمی صورتحال پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا بھر کی قومیں امریکی حکومت اور صیہونیوں کے مظالم، تباہ کاریوں اور انسانی نسل کشی سے شدید بیزار ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات میں ظلم و ستم کے خلاف آگے بڑھنے، جدوجہد کرنے اور مقابلہ کرنے کے لیے ’’جہاد اور مزاحمت‘‘ کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں بچا ہے۔

PNP

Comments are closed.