by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: قائد آباد میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم اسکا بہنوئی نکلا ملزم گرفتار

کراچی(پی این پی)کراچی کے علاقے قائد آباد میں کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یعقوب 15 سال کی متاثرہ لڑکی کا بہنوئی ہے، 24 جولائی کو ملزم نے لڑکی کو اکیلے گھر پر پاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ملزم کو گرفتار کیا گیا، پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا بہنوئی ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔ واقعے کا مقدمہ متاثر لڑکی کی پھپھی کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.