محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کھیلنے سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان، وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کو کرکٹ ایونٹ کھیلنے سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
محمد رضوان کو پریزیڈنٹ ٹرافی کیوں نہیں کھیلنے دی گئی؟ ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنےکی وجہ رضوان کافٹنس ٹیسٹ نہیں بلکہ انکوائری ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے رضوان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے منع کردیا، وکٹ کیپر بیٹر نے اپنے ڈپارٹمنٹ ایس این جی پی ایل کو اسلام آباد میں جوائن کیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شان مسعود کی غیرموجودگی میں رضوان کو ڈپارٹمنٹ کی جانب سےکپتانی کا کہا گیا تھا، انہوں نے اپنے ڈپارٹمنٹ کے پریکٹس سیشن اور ٹیم میٹنگ میں بھی حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےایس این جی پی ایل مینجمنٹ سے رابطہ کیا اور پیغام دیا کہ انکوائری چل رہی ہے، رضوان کو واپس بھیج دیں۔
رضوان کو ڈپارٹمنٹ مینجمنٹ نے پی سی بی کے حکم سے آگاہ کیا، ایس این جی پی ایل مینجمنٹ رضوان کا فوراً فٹنس ٹیسٹ لینے کےلیے تیار تھی۔
ذرائع کے مطابق لاہور پہنچ کر رضوان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کےلیے پی سی بی سے رابطہ کیا تو انہیں این سی اے میں پریکٹس کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ سے وطن واپسی پر کسی کھلاڑی کا متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے پریزیڈنٹ ٹرافی کےلیے فٹنس ٹیسٹ نہیں لیا، محمد رضوان آج کل اپنے آبائی شہر پشاور میں پریکٹس کر رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.