by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

نیدرلینڈز اور بیلجئیم میں کھیلے جانیوالے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان ٹیم کو تین میچوں میں دوسری شکست کے بعد اگلے مرحلے میں جگہ نہ مل سکی۔ 

انگلینڈ سے 1-4 سے ہارنے اور ویلز کے مقابلے پر 3-3 گول سے میچ برابر کھیلنے کے بعد گروپ ’’ڈی‘‘ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف فتح ہی پاکستان کو ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچا سکتی تھے۔ لیکن ایمسٹلوین میں ابو بکر کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کے ابتداء سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی۔ 

ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں بھارتی ٹیم جسے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 2-4 سے شکست ہوئی تھی۔ پاکستان کے خلاف انھوں نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور 3-5 سے ورلڈ کپ میں دوسرا میچ جیت کر ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالی فائی کر لیا۔

ایمسٹلوین کے ویگنور ہاکی اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے اہم میچ میں بھارتی ہاکی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں کپتان ہرمن پریت سنگھ کے ذریعے پنالٹی کارنر پر پہلا گول کیا، جس کے بعد ابھیشک نے دوسرا گول کرکے بھارت کی برتری کو ڈبل کردیا۔ 

پہلے کوارٹر کے اختتام تک بھارت کی برتری برقرار رہی۔ دوسرے کوارٹر میں بھارتی کپتان ہرمن پریت نے پنالٹی کارنر کے ری باؤنڈ پر تیسرا گول بنایا، جس کے چند منٹ بعد پاکستان کے حنان شاہد نے گول کرکے بھارت کی برتری 1-3 کر دی، تاہم چند ہی منٹ بعد بھارت کے لئے چوتھا گول ابھیشک نے بنایا۔ 

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کی طرف سے پہلے پنالٹی کارنر پر سفیان گول کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسرے کوارٹر کے خاتمے پر بھارت کو پاکستان کے خلاف 2-4 کی برتری حاصل تھی۔ 

تیسرے کوارٹر میں بھارت نے پنالٹی اسٹروک پر اپنی برتری 2-5 کیساتھ مستحکم کی۔ جس کے بعد چوتھے اور آخری کوارٹر میں پاکستان کے لئے حنان شاہد اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول بنانے میں کامیاب رہے۔



PNP

Comments are closed.