by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شہر کا ہر لیڈر ناامیدی پر پریس کانفرنس کرتا ہے، لیکن ہم کراچی کو بری نظر سے محفوظ رکھیں گے،مرتضیٰ وہاب

کراچی (پی این پی) میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کا ہر لیڈر ناامیدی پر پریس کانفرنس کرتا ہے، لیکن ہم کراچی کو بری نظر سے محفوظ رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ہم سب کا شہر ہے، مجھے وفاقی حکومت سے کوئی مدد نہیں ملتی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا شکر گزار ہوں کہ مدد کرتے ہیں، میں سندھ حکومت میں اپنا مقدمہ رکھتا ہوں وہ کے ایم سی کو سپورٹ کرتے ہیں۔کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں شفافیت کے ساتھ پیسے آ رہے ہیں، ہر ماہ 25 سے 30 کروڑ روپے اکاؤنٹ میں ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے وعدہ کیا تھا اور ہم اس کو پورا کرتے رہیں گے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعصب کارڈ کھیلنے والے آپس میں لڑ رہے ہیں، ایک گروہ کہتا ہے کہ شاہ فیصل کا جلسہ ناکام ہوا، دوسرا گروہ کہتا ہے حیدر آباد کا جلسہ ناکام ہوا ہے، مصطفیٰ کمال بتائیں آپ نے کراچی کیلیے کتنے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.