by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بزنس مین  گروپ کا کراچی ہول سیل گروسرزکے انتخابات میں کلین سوئپ، فیصل انیس مجید چیئرمین منتخب

کراچی (پی این پی)  بزنس مین گروپ پینل نے کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی ہے اور اس کے تمام امیدوار منتخب ہوگئے ہیں۔ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین فیصل انیس مجید نے 2026-28 کی مدت کے لیے بطور چیئرمین کا حلف بھی اٹھا لیاہے۔

 نومنتخب عہدیداروں میں سلمان احمد شیخ سینئر وائس چیئرمین، عبدالحنان فاروقی وائس چیئرمین، فرحت صدیق جنرل سیکرٹری، محمد اشرف جوائنٹ سیکرٹری اور خرم چھولا فنانس سیکرٹری جبکہ منیجنگ کمیٹی کے اراکین میں محمد زبیر، علی احمد چوہان، عبدالحفیظ شیخ، مصطفیٰ باوانی، مزمل اقبال، محمد شاہد، محمد ذیشان، عتیق باوانی اور سنیل کمار شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری میں ممتاز تاجر رہنماؤں سمیت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے سابق چیئرمین رفیق سلیمان، ریپ کے موجودہ چیئرمین رضا امجد اور حیدرآباد دال ملرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صلاح الدین شامل کے علاوہ  ایسوسی ایشن کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

            فیصل انیس مجید نے اپنے خطاب میں ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور اپنے مرحوم والد معروف تاجر رہنما انیس مجید کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو 38 برس تک کے ڈبلیو جی اے کے چیئرمین رہے۔ انہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا کہ وہ ہول سیل گروسری سیکٹرکو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممبران کے اتحاد اور مشاورت کے ساتھ کام کریں گیاور حکومت سمیت دیگر تجارتی تنظیموں کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط جاری رکھے گی نیز نئی ٹیم کی رہنمائی کے لیے سینئر مینٹرز پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔



PNP

Comments are closed.