اکلوتے نوجوان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے باپ اور بھائی کیساتھ ماں بھی دنیا فانی سے کوچ کر گئی
سرگودھا(پی این پی)سرگودھا میں اکلوتے نوجوان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے
باپ اور بھائی کے ساتھ ماں بھی دنیا فانی سے کوچ کر گئی اس طرح ایک ہی گھر سے یکے بعد دیگرے چار جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن کے گاں نصیرپور کلاں چار بہنوں کے اکلوتے نوجوان محمد قاسم رانجھا کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اس کی سگی بہن اور باپ چل بسے اور گزشتہ روز نوجوان کی ماں بھی دنیا فانی سے کوچ کر گئیں اس طرح ایک ہی گھر سے یکے بعد دیگرے چار جنازے ہر آنکھ بار تھی۔اس افراد کی اموات کا دورانیہ دو ہفتے بتلایا جا رہا ہے جہاں غم زدہ خاندان سے تعزیت اور مرحومین کی دعائے مغفرت 15 روز سے جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.