by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولاکوٹ میں مسلح افراد مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہیں: ایس ایس پی خاور علی شوکت

— ٹصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میں مسلح افراد شہر کی مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہیں جو فورسز پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

راولاکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا کہ شرپسندوں کے حملوں میں 1 رینجرز اہلکار شہید ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی خاور علی نے کہا کہ شرپسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں، انہیں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور اداروں پر حملہ کسی صورت قبول نہیں، ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی خاور علی نے کہا کہ شرپسند عناصر آزاد کشمیر کے امن کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح جتھوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، ریاستی اداروں نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر کے امن کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے، پولیس نے متعدد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.