by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تھرپارکر ایمبولینس حادثہ :وزیرِ اعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا

 کراچی ( پی این پی ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرپارکر ایمبولینس حادثے میں جاں بحق 9 افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہر جاں بحق فرد کے ورثاء کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور چیف سیکریٹری کو واقعے کی شفاف انکوائری کرانے اور رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کو نگرپارکر پہنچ کر نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی ۔



PNP

Comments are closed.