by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران سے داغے گئے پانچ میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے،اردن 

عمان: اردن کی فضائی دفاعی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے پانچ میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا۔

یہ بیان امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کے اس دعوے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے اردن کی سمت داغے گئے تمام میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی ایروسپیس فورس نے اردن میں واقع امریکی فوج کے ایک فضائی اڈے اور مرکزی کمان کے مرکز کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

ایرانی حکام کے دعوے کے مطابق یہ کارروائی امریکی فوجی اقدامات کے جواب میں کی گئی، تاہم ان دعوؤں پر اردن یا امریکی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

حالیہ واقعات کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.