امریکا اور امارات جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم پر متفق
واشنگٹن: امریکا اور متحدہ عرب امارات نے دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جبکہ نئی مشترکہ ٹاسک فورس آئندہ چند ہفتوں میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 ماہرین شامل ہوں گے، جو مختلف مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے۔
بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹیکنالوجی کی تیاری، اس کی آزمائش اور عملی استعمال کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے تاکہ عسکری استعداد اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ مشترکہ ٹاسک فورس نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی بلکہ مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی عسکری منصوبوں اور تحقیق کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
PNP
Comments are closed.