پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور فوجی اشتراک کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ تربیت، فوجی مشقوں، تکنیکی تعاون، دفاعی صنعت میں شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
بیلاروس کے وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل مراویکو پاویل نکولایووچ نے کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی نمایاں پیش رفت کو سراہا۔
بیلاروس کے نائب وزیر دفاع نے آپریشنل تیاری اور جدید تکنیکی صلاحیتوں کے اقدامات کی تعریف کی۔
وفد کے سربراہ نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ وفد نے بیلاروس کے پاکستان سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات پاک بیلاروس دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
PNP
Comments are closed.