کراچی(پی این پی)پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینکوں میں شامل، بینک اسلامی نے اپنے ملک گیر نیٹ ورک میں شاندار کارکردگی کا جشن منایا۔ بینک نے رِبوٰ سے پاک بینکاری کے فروغ میں غیر معمولی کردار ادا کرنے والے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو گاڑیوں سمیت مختلف مالی مراعات اور انعامات سے نواز کر اُن کی خدمات کا اعتراف کیا۔
”میدانِ فتح“ کے عنوان سے لاہور میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی بنیاد بینک اسلامی کی رِبوٰ کے خلاف علامتی جدوجہد تھی۔ اس موقع پر پورے ملک سے بینک کی مختلف ٹیمیں اپنی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک جگہ یکجاہوئیں اور ”انسانیت کو رِبوٰسے نجات دلانے“ کے بینک کے مشن سے اپنے عزم کی تجدید کی ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا، ” انسانیت کو رِبوٰ سے نجات دلانے ‘ کے ہمارے مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارے ملازمین کی لگن اور صارفین کی خدمت کے لیے اُن کی غیر متزلزل وابستگی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ میدانِ فتح اُسی عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم اُن ٹیموں کی خدمات کو سراہیں جن کی انتھک کاوشیں ہماری خدمات کے معیار کو مزید بہتر بناتی ہیں اور ہمارے صارفین کو وہ اعلیٰ معیار کی اسلامی مالیاتی مصنوعات اور بہترین بینکاری تجربہ فراہم کرتی ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔“
میدانِ فتح بینک اسلامی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی کارکردگی کے مؤثر نظام اور اُن کی پیشہ ورانہ ترقی کو کس طرح فروغ دیتا ہے۔ یہ پروگرام ملازمین کو اپنی صلاحیتیں کے اظہار اور مستقبل کے قائدین کے طور پر آگے بڑھنے کے حقیقی مواقع فراہم کرتا ہے، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ بینک اپنی رِبوٰ سے پاک بینکاری کے مشن کو آگے بڑھانے والے اپنے ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی میں بھرپورسرمایہ کاری کر رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.