by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایک دن کی کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد آج 1 روپیہ 9 پیسے کا اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے۔ 

پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 9 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

تبدیلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 31 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرتی ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

علم میں رہے کہ 30 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی کی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.