by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندی کا کام شروع کر دیا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 سے ہو رہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد میں حلقہ بندی کا کام 13 اکتوبر 2026 تک مکمل ہوگا۔ 

ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلے سے متعلق 7 اگست تک حلقہ بندی کمیٹی کو مطلع کریں گی، پنجاب کی حتمی حلقہ بندی 17 اگست کو شائع کی جائے گی۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی اشاعت کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کیلئے پنجاب حکومت سے مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر طرح سے تیار ہے۔

انھوں نےکہا الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں حلقہ بندی مکمل کرچکا ہے۔ صوبے میں مزید 7 اضلاع میں حلقہ بندی کا کام جاری ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کے پی کے 23 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کیلئے 14 جولائی کو مشاورتی اجلاس کیا۔ اجلاس چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کیساتھ کیا گیا، صوبائی حکام کی درخواست پر انہیں 15 دن کا ٹائم دیا گیا۔ 

انھوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ خیبر پختونخوا میں21 جولائی کو ترمیم کی گئی، ترمیم میں غلطی سے متعلق الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو مطلع کیا۔ 

 ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ابہام کی وجہ سے جن اضلاع میں حلقہ بندی نہیں کی جاسکتی، صوبائی حکومت اس پر الیکشن کمیشن کی معاونت کرے، چیف سیکریٹری کے پی نے بتایا کہ صوبائی حکومت شیڈول نائنتھ میں تبدیلی چاہتی ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کی استدعا پر انہیں تین ہفتوں کا ٹائم دیا ہے، الیکشن کمیشن کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے مکمل تیار ہے۔  

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ عین وقت پر حکومت خیبر پختونخوا نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد و صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے متعدد بارحلقہ بندیاں مکمل کیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری کیے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترامیم کرلیتی ہیں۔ وفاقی حکومت کو تجویز دی کہ بلدیاتی اداروں کی معیاد ختم ہونے کے بعد بلدیاتی قوانین یا حدود میں تبدیلی نہ کی جائے۔ 

ترجمان کے مطابق  تجویز کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم میں تبدیلی کیلئے قانون سازی ایک سال پہلے مکمل کی جائے، وزارت پارلیمانی امور نے باور کرایا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے، اس کو روکا نہیں جاسکتا۔



PNP

Comments are closed.