مراکش سے اسپین میں گھسنے والےہزاروں افراد میں سے 38ہلاک،اسٹور لوٹ لیے
مراکش سے اسپین کے شہر سیوٹا میں داخل ہونے والے غیرملکی تارکین وطن کی تعداد 60 ہزار ہوگئی۔ ان میں سے 38 ہلاک ہوگئے جب کہ بڑی تعداد میں تارکین وطن اس وقت واپس مراکش جانے پر مجبور ہوگئے جب انہیں کھانے کو کچھ نہیں ملا۔دیگر نے سیوٹا میں دکانیں لوٹ لیں۔
گزشتہ روز مراکش سے تارکین وطن نے سمندر اور زمینی راستے سے سیوٹا میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افراد اسپین پہنچ گئے۔
ہسپانوی حکام کے مطابق سیوٹا میں پیش آنے والے واقعات میں 34 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ سیوٹا میں ہونے والا واقعہ اسپین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ اسپین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے غیر قانونی ہجرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پیڈرو سانچیز نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی وطن واپسی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تعاون پر مراکشی حکام کے شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب سیوٹا سے سامنے آنے والی صورتحال میں متعدد تارکین وطن پیدل مراکش واپس جاتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ بعض افراد نے واپسی کے دوران کہا کہ وہ بھوکے ہیں اور اپنے وطن جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسپین کے شہر سیوٹا اور میلیلا افریقہ اور یورپی یونین کے درمیان واحد زمینی سرحدی علاقے ہیں، جہاں سے تارکین وطن یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.