کراچی (پی این پی) کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والے اہلکار فہیم گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار فہیم گل ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں جس پر ڈرائیور بھی مسکراتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
فہیم گل نے بتایا کہ ان کا تعلق سندھ کے ضلع مٹیاری سے ہے۔
ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی نے بتایا کہ اکثر لوگ فہیم گل کو دیکھ کر مسکراتے ہیں اور ان کا حال احوال بھی پوچھتے ہیں۔
ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لیے فہیم گل کا مخصوص اشارہ ان کا سگنیچر اسٹائل بھی بن گیا ہے۔
کراچی کے شہریوں نے بھی ٹریفک اہلکار کے منفرد انداز کو سراہا کیونکہ ان کا مثبت رویہ بدترین ٹریفک میں بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔
PNP
Comments are closed.