by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈیڑھ کروڑ طلبہ کیلئے بڑا اعلان

لاہور (پی این پی)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ طلبہ کے لیے یونیک آئی ڈی جاری کرنے اور یونیفائیڈ ڈیٹا سسٹم بنانے پر کام شروع کر دیا ۔

اس نظام کے ذریعے طلبہ کی ٹریکنگ ممکن ہوگی، جبکہ ایک کلک پر ان کے پاس یا فیل ہونے، کلاس، عمر، صحت اور رہائشی شہر سمیت دیگر بنیادی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔حکام کے مطابق سکول تبدیل کرنے کی صورت میں بھی طلبہ کی یونیک آئی ڈی برقرار رہے گی، جس سے تعلیمی ریکارڈ محفوظ رہے گا۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ بہتر انتظامی نظام اور تعلیمی معیار کو موثر بنانے کے لیے یہ یونیفائیڈ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

محکمہ کے مطابق پہلے مرحلے میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے یونیک آئی ڈی بنائی جائے گی جبکہ بعد ازاں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے بھی یونیک آئی ڈی لازمی ہوگی۔مدثر ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کا نفاذ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.