بعض دفعہ انسان کی زندگی میں کچھ ایسے لمحات آتے ہیں جو اس کی پوری زندگی کو مکمل طو رپر تبدیل کردیتے ہیں،ایسا عموماً کسی اہم واقعے یا حادثے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
ایسا ہی ایک واقعہ عظیم کرکٹر سعید انور کےساتھ بھی پیش آیا جس نے ان کی زندگی تبدیل کردی۔
پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ میں غیر معمولی کرکٹرز پیدا کیے ہیں جن میں سے ایک ماضی کے عظیم بیٹسمین سعید انوربھی ہیں۔ 55 سالہ سعید انورکا شمار صف اول کے اوپنرز میں کیاجاتا تھا۔
کرکٹ کھیلنے کے دوران ہی مکمل طور پر اسلامی شعائر اپنانے والے سعید انور کی زندگی یکساں تبدیل ہو گئی تھی جب انہوں نے دین کی تبیلغ کا آغاز کیا۔
یہ بات بھی سب کے علم میں ہے کہ انہوں نے بہت سے کرکٹرز کا طرز زندگی تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ تاہم بہت سے لوگ ان کی اس تبدیلی کا موجب بننے والی بات سے واقفیت نہیں رکھتے۔
سعید انورنے اپنے دورعروج میں اپنی بیٹی کو کھو دیا تھا، اس کے انتقال کے بعدوہ شدید ڈپریشن میں چلے گئے تھےجسے ختم کرنا مشکل تھا۔ بیٹی کی وفات نے ہی انہیں اسلام کی طرف راغب کیا اورانہوں نے علمائے دین سے اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا شروع کیں ۔
سعید انورنے داڑھی رکھی اور بعد میں بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اسلامی اقدار کے بارے میں سکھایا۔
انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سنچری بنائی تھی لیکن ان کی باڈی لینگویج واضح طور پر اشارہ کرتی تھی کہ ان کے بہترین دن ختم ہو چکے ہیں۔
اس بات کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔