کراچی (پی این پی)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے “ویسل مانیٹرنگ سسٹم” کی تنصیب کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق تاریخی معاہدے پر دستخط کی پروقار تقریب کا انعقاد پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹرز کراچی میں کیا گیا جس میں سیکریٹری دفاع نے اہم ترین تاریخی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
“ویسل مانیٹرنگ سسٹم منصوبہ” پاکستان کے بحری نظام اور بحری سلامتی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبہ ماہی گیروں کی حفاظت، سالمیت، میری ٹائم شعبہ سے آگاہی اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنائے گا۔
معاہدے کی تقریب میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور میری ٹائم شعبے کے اہم حکام نے شرکت کی جبکہ جدید مانیٹرنگ سسٹم سے پاکستان کے بحری مفادات اور اہم سمندری وسائل کے تحفظ کو مزید تقویت ملے گی۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی جدید اقدامات کے ذریعے بحری سلامتی اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہےمعاہدے پر دستخط پاکستان کی اندرونی اور بیرونی بحری سلامتی اور ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنانے کیجانب اہم پیشرفت ہے۔
PNP
Comments are closed.