by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا: یونس خان

فوٹو: فیس بک۔یونس خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا، پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اور ڈیلیوری اہم ہے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ٹیم میں جو سب سے کمزور پوزیشن پر ہو، میں ہمیشہ اس کے پیکیج کی بات کرتا ہوں۔

سابق کپتان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو ہمیشہ کہا ہے مجھے رول دیں تو کام کرنے کا پورا موقع دیں، پاکستان کرکٹ میں واپسی ممکن ہے، لیکن اس کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

یونس خان نے کہا کہ 2003 ورلڈ کپ کے بعد بھی سینئر کھلاڑیوں کے جانے پر ہم نے ذمہ داری اٹھائی تھی، اگر کھلاڑی بڑا سوچیں گے تو نتائج بھی بڑے اور مثبت آئیں گے۔



PNP

Comments are closed.