by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

کراچی(پی این پی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے نوجوان تاجر میر رضا علی کے اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خصوصی ٹیم کا سربراہ ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس خصوصی ٹیم میں ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ اور ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ زون ون محمد عثمان سدوزئی شامل کئے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خصوصی ٹیم کو میر رضا علی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی افسر کی فوری مدد طلب کرنے کی مکمل مجاز ہوگی۔

 خصوصی ٹیم کیس کی تحقیقات سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی۔



PNP

Comments are closed.