by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے فضائی علاقے میں پرواز کرنے والے ایک امریکی ایم کیو-9 (MQ-9) ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون کو ایران کے جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کارروائی کب اور کس مقام پر انجام دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جس کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب خطے میں تعینات امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام (CENTCOM) نے تاحال ایران کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔ امریکی حکام کی جانب سے نہ تو ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی اس کی تردید سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث خلیجی خطے کی صورتحال بدستور حساس ہے، جبکہ آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اہم ترین گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔

PNP

Comments are closed.