مدرسے کا 12 سالہ طالبعلم قاری کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
پشاور(پی این پی)باجوڑ کے علاقے قذافی بانڈگئی میں مدرسیکا 12 سالہ طالب علم قاری کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کر کے فرار ہونے والے ملزم قاری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند نے کہا ہے کہ معصوم بچے کی موت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش مکمل میرٹ پر کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.