by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ن لیگ آزاد کشمیر میں اتحادی نہیں، اپنی حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو اچھی طرح معلوم ہے کہ آزاد کشمر کے الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ آزاد کشمر انتخابات کے اگلے مرحلے میں 10 نشستوں میں سے 7 ہم جیت جائیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پروپیگنڈا کرتے ہوئے داخل ہوئی، آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بعد پیپلز پارٹی نتائج کو تسلیم کر لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی پر آزاد کشمیر کے لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا، ن لیگ آزاد کشمیر میں اتحادی نہیں اپنی حکومت بنائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں نئے صوبوں سے متعلق واضح مؤقف اپنایا گیا ہو، نئے صوبوں سے متعلق کوئی بات ابھی ایجنڈے پر نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوری نظام اور 1973ء کے آئین میں کوئی کمی نہیں، یہی نظام گزشتہ پچاس ساٹھ سال سے پورے ملک کو سنبھالے ہوئے ہے، بہت سے مسائل آئے، مارشل لاء اور آمریت بھی آئی، آئین نے ملک اور وفاق کو جوڑے رکھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس نظام میں کمی نہیں، کمی ہم میں ہے جو ہم نے اس آئین پر عمل نہیں کیا، ہم اس نظام اور آئین پر سچائی کے ساتھ عمل کریں تو یہ ڈیلیور کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آئین کی خلاف ورزی کریں نظام کو آسیب کے طرح جکڑے رکھیں تو یہ کام کیسے کرے گا، یہی سسٹم اور یہی آئین نصف صدی تک کامیاب رہا آئندہ بھی کامیاب ہو گا۔



PNP

Comments are closed.