by Rao Imran Suleman
Rao Nama

این سی سی آئی اے کی کارروائی، کراچی میں بھرتی کیلئے جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی (پی این پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کراچی نے بھرتی کے دوران جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق منگل 3 نومبر کو این سی سی آئی اے کی جاری بھرتی کے عمل کے دوران رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں ایک شخص کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کر رہا تھا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت سندھ کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ہے اور عبداللہ گوٹھ کراچی میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے، جہاں وہ مبینہ طور پر امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزم  کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔



PNP

Comments are closed.