کراچی ( پی این پی ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف چاہیے مزید معاشی بوجھ نہیں۔ آخر کب تک عوام مہنگائی، بھاری ٹیکسوں اور بڑھتے اخراجات کا بوجھ اٹھاتے رہیں گے؟
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اہم اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست بوجھ عام شہریوں کی جیب پر پڑ رہا ہے۔ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بجلی، گیس، پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی، آٹا، چاول، گھی، مرغی اور دالوں کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ ایک تشویشناک حقیقت سامنے لاتا ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک عوام مہنگائی، بھاری ٹیکسوں اور بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ اٹھاتے رہیں گے؟عوام کو ریلیف چاہیے، مزید معاشی بوجھ نہیں۔
PNP
Comments are closed.