کراچی (پی این پی) قیوم آباد کے علاقے میں ڈیڑھ سالہ بچی کی مبینہ زیادتی کے بعد موت کے واقعے میں پولیس نے شک کی بنیاد پر بچی کے 17 سالہ رشتہ دار کو گرفتار کرلیا ہے۔
وی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے بچی کی موت مشکوک حالات میں ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم خاندان کا رشتہ دار تھا اور اکثر گھر آتا جاتا تھا۔ والد نے الزام عائد کیا کہ ملزم بچی کو بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا اور بعد میں اسے بے ہوشی کی حالت میں واپس لایا، جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حتمی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعہ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔
PNP
Comments are closed.