by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انگلینڈ اور آئر لینڈ میں ناکامیوں کے بعد بھارتی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مستعفی

—فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریان ٹن نے انگلینڈ میں موجودگی کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق ریان ٹن ڈوشیٹے اب انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔

ان کا بھارتی ٹیم کے ساتھ معاہدہ تقریباً جولائی 2024ء سے جولائی 2026ء تک تھا جو رواں ماہ مکمل ہو گیا ہے۔

ریان ٹن ڈوشیٹے نے راہول ڈریوڈ کے بعد گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے پر بھارتی ٹیم کے معاون عملے میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ بیٹنگ اور فیلڈنگ شعبوں میں اہم ذمے داریاں نبھاتے رہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریان ٹن کے دور میں بھارت نے 2025ء کا ایشیاء کپ جیتا اور 2026ء میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دفاع کیا تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کو مشکلات کا سامنا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی ہار گئی جبکہ اپنے ہی میدانوں پر نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 اور جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے سیریز بھی گنوا بیٹھی۔

ریان ٹن ڈوشیٹے اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں اور 2012ء اور 2014ء کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔



PNP

Comments are closed.