by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور ہائی کورٹ: بیوی کے قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والا شوہر بری

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے شوہر کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزم کی اپیل پر 19 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم تنویر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وقوعے کے وقت وہ ایک پیٹرول پمپ پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، لہٰذا قتل میں اس کے ملوث ہونے کا الزام درست نہیں۔

فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے ٹھوس اور قابلِ اعتماد شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت ملزم تنویر کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے 2022ء میں ملزم تنویر کو اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اس نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔



PNP

Comments are closed.