by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پروفیسر خانجی ہریجن مہران یونیورسٹی خیرپور کیمپس کے پرو وائس چانسلر مقرر

پروفیسر ڈاکٹر خانجی ہریجن(فائل فوٹو)۔

حکومت سندھ نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس، خیرپور میرس کے لیے پروفیسر ڈاکٹر خانجی ہریجن کو چار سال کی مدت کے لیے پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔ 

محکمہ جامعات و بورڈز سندھ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ 1977 کی دفعہ 28-(A)(1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے انکی تقرری کی منظوری دی۔

 پروفیسر ڈاکٹر خانجی ہریجن کی بطور پرو وائس چانسلر تقرری چار سال کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.