ابوظہبی:کینٹ کاؤنٹی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جورڈن کاکس نے ناقابل شکست 90 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بنگال ٹائیگرز کو ابوظبی ٹی 10 کے 8 ویں میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف 20 رنز سے فتح دلادی ۔ بنگال ٹائیگرز نے 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔کاکس نے داسن شناکا (25 ناٹ آوٹ) کے ساتھ ملکر 5 ویں وکٹ کے لیے 39 گیندوں پر ناقابل شکست 110 رنز کی شراکت قائم کی۔ گلیڈی ایٹرز کی اننگز میں کپتان نکولس پورن کی 17 گیندوں پر 41 رنز شامل تھے جس میں انہوں نے 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے جبکہ فیبین ایلن نے 16 گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے مدد سے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔ تاہم ان کی کوششیں اپنی ٹیم کو ہدف تک لے جانے میں کام نہ آئیں اور ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز ہی بنا سکے۔ دونوں ٹیموں نے میچ میں مجموعی طور پر 266 رنز بنائے گئے۔میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ شاندار کارکردگی پر جارڈن کاکس کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا