by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گرمیوں کی چھٹیوں میں نجی اسکولوں کی تمام تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی

لاہور (پی این پی) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران نجی اسکولوں کو تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

اتھارٹی کے مطابق تعطیلات کے دوران نجی اسکولوں میں نہ آن لائن اور نہ ہی فزیکل کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔جاری احکامات کے مطابق نجی اسکولوں میں ریمیڈیئل سیشنز، کوچنگ اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں کروانے پر بھی پابندی ہوگی۔

چھٹیوں کے دوران اسکول کھولنے یا آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی فیلڈ ٹیمیں نجی اسکولوں کی سخت نگرانی کریں گی جبکہ احکامات کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ اسکول کی رجسٹریشن بھی معطل کی جا سکتی ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے لاہور کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

PNP

Comments are closed.