by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں  تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مشتعل افراد کا حملہ ایس ایچ او زخمی

کراچی( پی این پی ) کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ہوٹل مالکان کے حملے سے ایس ایچ او  تھانہ حیدری مارکیٹ زخمی ہوگئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ  کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہوٹل مالکان اور ان کےکارندوں نے  پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ اور ایک سپاہی زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ ٹاؤن میونسپل انتظامیہ کے کچھ افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



PNP

Comments are closed.