by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے رابطے بحال ہوں گے: ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

ایک انٹرویو میں کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کے ممالک اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ خطے کی سلامتی کی ذمہ داری بنیادی طور پر خود علاقائی ریاستوں کو مل کر ادا کرنی چاہیے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران ایران پر ہونے والے زیادہ تر حملے امریکا کی جانب سے کیے گئے، جبکہ خلیجی ممالک کی جانب سے براہِ راست حملوں کی تعداد محدود رہی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک اب اس بات کو سمجھ رہے ہیں کہ تنازع کو مزید بڑھانے سے خطے کے امن کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

کاظم غریب آبادی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک کے درمیان باہمی رابطہ اور تعاون سکیورٹی کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ان کے مطابق کشیدگی کم ہونے اور امن و استحکام بحال ہونے کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتوں اور سفارتی رابطوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

PNP

Comments are closed.