کراچی (پی این پی) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات جیونیوز نے حاصل کرلیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی، میر رضا کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، پولیس سرجن کے اٹھائے گئے تمام 14 پوائنٹس کے جوابات مل گئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے دوران مجموعی طور پر 17 سیمپلز حاصل کیےگئے، 4 نمونے ڈی این اے جانچ جبکہ دیگر کیمیکل ایگزامن کی غرض سے حاصل کیےگئے، دو ریفرنس سیمپلز میر رضا علی کے والدین سے حاصل کیےگئے جن سے ڈی این اے میچ کیا جائے گا، کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹس کا رزلٹ 3 سے 4 روز میں متوقع ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے دوران حاصل تمام نمونوں کو محفوظ کرلیا گیا، پیر کے روز جامعہ کراچی کی فارنزک لیب میں تمام سیمپلز جمع کرائے جائیں گے، قبر کشائی کا عمل آج تقریباً 3 گھنٹے تک ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔
ادھر میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا ہے کہ انکی ایک آڈیو بھی سامنے آگئی ہے، گزشتہ روز بیٹے کی آڈیو کا کہا گیا تھا، یہ نہ میرے بیٹے کی آواز ہے نہ میری، انہوں نے سوال کیا کہ اس کیس سے آڈیو کالز کا کیا تعلق ہے؟
میر رضا کے والد میر حسین نے کہا پہلے پوسٹ مارٹم ہوا تو خول ملا، اب میر رضا کی قبر کشائی کے دوران آڈیو آرہی ہیں، یہ کون اور کیوں کررہا ہے سمجھ نہیں آرہا۔
یاد رہے کہ میر رضا کی قبر کشائی کے دوران میڈیکل بورڈ کے ارکان، میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل جبران ناصر بھی سوسائٹی قبرستان میں موجود رہے۔
پولیس سرجن، سربراہ شناخت پروجیکٹ اورمجسٹریٹ بھی قبرستان میں موجود رہے، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا تھا قبر کشائی کی کارروائی سے مطمئن ہوں، دعا ہے پوسٹ مارٹم میں جو کچھ پہلے ہوا اب نہ ہو، جو بھی رپورٹ آئے گی تسلیم کریں گے۔
PNP
Comments are closed.