پاکستان نے وہ سفارتی کردار ادا کیا جو بڑی طاقتیں بھی ادا نہ کرسکیں، ساؤتھ ایشین وائسز
جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی، سیاسی، اور اقتصادی صورتحال سے متعلق پالیسی پلیٹ فارم ساؤتھ ایشین وائسز نے اپنے تجزیے میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا، پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تجزیے کے مطابق پاکستان نے ایسے وقت میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ قائم کیا جب دونوں فریق شدید کشیدگی اور باہمی نقصان کے مرحلے میں پہنچ چکے تھے ، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرکے ایک عالمی طاقت اور ایک اہم علاقائی طاقت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی اور وہ سفارتی کردار ادا کیا جو چین، فرانس، جرمنی، بھارت اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں بھی ادا نہ کرسکیں۔
اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان 20 گھنٹے سے زائد مذاکرات 1979 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کا براہِ راست رابطہ قرار دیے گئے۔
تجزیے کے مطابق امریکا اور ایران نے جنگ بندی کے حوالے سے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے، تاہم دونوں نے مذاکراتی عمل مکمل طور پر ترک نہیں کیا ، اس لیے ثالث کو ناکامی کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔
PNP
Comments are closed.