by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی (پی این پی)راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مطابق 2 سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات اور دوستی ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق 4 ماہ قبل نجی ہاسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی، ملزم نے متعدد بار زیادتی کی اور شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول کرتا ریا۔خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزم فلیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا تھا اور آج تشدد بھی کیا اور ملزم جاتے وقت میرے پیسے بھی ساتھ لے گیا۔ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقدمے کی تفتیش ایس ایس آئی او یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.