کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )نوجوان تاجر میر رضا علی کےکیس کی تفتیش کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو ہٹانے کے بعد نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ، ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو اور دیگر کو تفتیش سے ہٹا دیاگیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کےمطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ میر رضا کیس میں 4 رکنی نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ڈی آئی جی کرائم برانچ عامر فاروقی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر ، ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان، ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل انعم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ پرانی ٹیم کو ابتدائی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش سے ہٹایا گیا، اس کیس کی شفاف تحقیقات کرائی جائے گی۔
میر رضا علی کے والدین نے تحقیقاتی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
PNP
Comments are closed.