by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی مسافر سے درجنوں کیمرے اور لینس برآمد

کراچی(پی این پی) کسٹمز  نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی کیمرے برآمد کرلیے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والے مسافر سے 29 کیمرے اور 5 کیمرہ لینس برآمد ہوئے، جن میں 19 ڈیجیٹل کیمرے اور 10 فٹنس بینڈز سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء شامل ہیں۔

کسٹمز ذرائع نے مزید بتایا کہ مسافر سے برآمد سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے ہے، مسافر سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 



PNP

Comments are closed.