کراچی (پی این پی )6 سے 7 سالہ اور 5 سے 6 سالہ دو کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
‘‘نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز’’کے مطابق ایس پی کینٹ انوسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی عاطف اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ریسپانس کیا، دو بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ ملزم عاشق گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ بچیاں گھر سے دوکان پر گئی تھی محلے کے دکاندار عاشق نے بچیوں کو ورغلا پھسلا کر دوکان کے اندر ہی زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی، محمد لطیف کی مدعیت میں نامزد ملزم عاشق کے خلاف فوری مقدمہ درج، مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔
قائم مقام ایس پی کینٹ انوسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی عاطف اقبال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، بچوں و خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.