حوثیوں کا یمن میں حملہ، 8 فوجی اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق
یمن میں ایران کے حامی حوثی باغیوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر شدید فضائی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 8 فوجی اہلکاروں اور 3 عام شہریوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساحلی شہر مخا میں واقع وزارتِ صحت کے عہدیدار اور یمنی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ حوثی حملوں میں 40 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مخا کی بندرگاہ پر ہونے والے اس حملے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس کارروائی سے قبل بحیرہ احمر کے قریبی علاقے میں واقع سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.