by Rao Imran Suleman
Rao Nama

28 جولائی کو میر رضا علی کا کن افراد سے رابطہ ہوا تھا ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (پی این پی) میر رضا علی کا 28 جولائی کو کن افراد سے رابطہ ہوا تھا، اس حوالے سے آخری فون کالز اور میسیجز کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘  کے مطابق 28 جولائی کو آخری فون کالز اور میسجز بھجنے والے افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے، میر رضا علی نے اس روز تین ٹیلیفون کالز پر دو افراد سے بات چیت کی تھی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ میر رضا علی نے 28 جولائی کی شب 2:13 اور 2:16 بجے فون پر علی نامی شخص سے بات چیت کی جبکہ اس نے آخری فون کال اپنے دوست عبداللہ کی ریسیو کی، میر رضا علی اور عبداللہ کے درمیان 3 منٹ سے زیادہ بات ہوئی۔

 علاوہ ازیں، فون پر آخری 8 میسیجز 4:20 سے 4:22 بجے تک ریسیو ہوئے جن کا میر رضا علی نے جواب نہیں دیا۔



PNP

Comments are closed.