by Rao Imran Suleman
Rao Nama

21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے میدان مار لیا


---تصاویر بشکریہ رپورٹر
—تصاویر بشکریہ رپورٹر

 پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت کر عالمی سطح پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کر دی۔

ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انفرادی مقابلے میں آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو عالمی چیمپئن بن گئے۔

انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے میدان مار لیا

پاکستان کے احمد سلمان نے انڈر 16 کیٹیگری، جبکہ احد صولت فاطمی نے انڈر 14 کیٹیگری میں عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔

انڈر 12 کیٹیگری میں پاکستان کے مصطفیٰ فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم کے کم عمر ترین کھلاڑی تیمور وسیم نے انڈر 10 کیٹیگری میں عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تیمور وسیم نے گزشتہ برس بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 8 ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 183 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔


PNP

Comments are closed.