by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹریفک وارڈن عمران منیر کی جڑواں بیٹیوں کا منفرد اعزاز، میٹرک میں یکساں نمبر حاصل کرلیے

لاہور( پی این پی)ٹریفک وارڈن عمران منیر کی جڑواں بیٹیوں نے میٹرک امتحان میں یکساں نمبر حاصل کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

دونوں بہنوں نے 1200 میں سے 1183، 1183 نمبر حاصل کیے۔سی ٹی اونے ٹریفک وارڈن عمران منیرکی جڑواں بیٹیوں کودفترمدعوکیااورہونہار طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد، نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔سی ٹی او کی جانب سے دونوں بہنوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔

PNP

Comments are closed.