سوشل میڈیا پر شرجیل میمن اور ان کے بیٹے کے خلاف مواد، این سی سی آئی اے نے اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کی کوششیں تیز کردیں
کراچی (پی این پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجسنی (این سی سی آئی اے) نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق این سی سی آئی اے حکام کے مطابق شرجیل انعام میمن کی شکایت موصول ہوگئی ہے۔ شکایت ایجنسی کے کراچی زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو موصول ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے، مواد تیار اور نشر کرنے والوں کا سراغ لگا رہے ہیں۔ شکایت کنندہ اور ان کے بیٹے کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد ہیں۔فیس بک، واٹس ایپ، ایکس، انسٹاگرام سمیت 10 سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خط لکھ دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے پوسٹ وائرل کرنے والوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ جن اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کی گئی ان کا ڈیٹا بھی مانگا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.