کولمبیا: 7.4 شدت کازلزلہ، عمارتوں کو نقصان ، متعدد افراد زخمی
بوگوٹا: مغربی کولمبیا میں پیر کی صبح 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دارالحکومت بوگوٹا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز محکمہ چوکو کے علاقے سان ہوزے ڈیل پالمر میں تھا، جو بوگوٹا سے تقریباً 280 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:34 بجے 107 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
کولمبیا کے شمال مغربی صوبے چوکو کی گورنر نوبیا کارولینا کورڈوبا کوری نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی دارالحکومت کیبڈو میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
محکمہ چوکو میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ اگرچہ مرکز سان ہوزے ڈیل پالمر تھا، لیکن کیبڈو میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہیں، جبکہ زلزلے کے بعد کے جھٹکوں کا خدشہ بھی موجود ہے۔
زلزلے کی شدت کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی۔ ریلیف اور ريسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.